Wikia

پوکیمون وکی

ایش کیچم

Talk1
3pages on
this wiki


ایش کیچم
(ستوشی)
ایش ایکس وائے.png
General
نام: ایش کیچم
جاپانی نام: ستوشی
جنس: مرد
شہر: پیلٹ ٹاؤن
علاقہ: کانٹو
مراسم: ڈلیا کیچم
قسم: پوکیمون ٹرینر
دوست: * براک
پہلی ظاہری: پوکیمون میں تمھیں چنتا ہوں۔
صوتی اداکار: سارہ نٹوچینی

،ریکا مرسموتو

ایش کیچم پوکیمون کا مرکزی کردار ھے جو اپنے پوکیمون ماسٹر ببنے کے سفر پر گامزن ھے۔اس کا جاپانی اسم،پوکیمون کے خالق،ستوشی تجیری کے نام پر ھے۔اس کی والدہ کا نام ڈلیا کیچمہے۔دوران سفر اس نے کئی دوست بنائے۔

دوستEdit

ایش نے دوران سفر کئی دوست بنائے جو ہر مشکل لمحے میں اس کی مدد کرتے۔ان میں سرفہرست براک اور سائلن ہیں۔اس کی سنوھ کے سفر میں اس کی ساتھی ڈان تھی۔

پوکیمونEdit

موجودہ پوکیمونEdit

ایش کے پوکیمون
130px پکاچو ایش کا سب سے پہلا پوکیمون ہے۔ایش کو پکاچو پر بہت اعتماد ہے۔شروع میں پکاچو نے ایش کی بات ماننے سے انکار کردیا لیکن جلد ہی دونوںدوست بن گئے۔دونوں نے مل کر کئی جم مقابلے کیے۔پکاچو ھر ریجن میں ایش کے ساتھ ہوتا ہے۔اس کی خاص خوبی سٹیٹک ہے جو دشمن کو ساکن کر دیتی ہے۔پکاچو ایوولو ہونے کو ناپسند کرتا ہے۔ پکاچو
130px فروکی دراصل پروفیسر سائیکامور کا کا پوکیمون تھا جو کہ خاصا مضبوط ارادوں والا پوکیمون ہے۔ٹیم راکٹ سے لڑنے کے بعد اس نے ایش کی ٹیم میں شمولیت کر لی۔اس نے ایش کو فلیچلنگ کو پکڑنے میں بھی مدد کی۔ فروکی
130px فلیچلنگ جنگل میں بونی کی بیری چراتی ہوئی نمودار ہوئی۔فروکی نے اس سے مقابلے کرنے کی کوشش کی تو پہلے فلیچلنگ نے اسے مات دے دی۔دوسری بار مقابلے میں ایش نے آخر کار اسے پکڑ لیا۔اس نے دو بار وایولا کی ویویلون سے دونوں بار مقابلہ کیا جس میں اسے شکست ہوئی۔ فلیچلنگ
                   لیب میں ایش کے پوکیمون
130px اوشاوٹ دراصل پروفیسر جونیپر کا پوکیمون تھا جس نے ایش کا پیچھا کیا۔جب اس نے ایش کی ٹیم روکٹ سے لڑنے میں مدد کی تواس کے بعد ایش نے اسے اپنا پوکیمون بنا لیا۔اوشاوٹ نے ایش کی کئی جیم مقابلے لؑڑنے میں مدد کی۔اوشاوٹ کو اپنے سکالچوپ پر بہت منحصر دکھایا گیا ہے۔وہ فورا ہی مادو پوکیمون پر عاشق وہ جاتا ہے۔ اوشاوٹ
130px پگنائیٹ دراصل کسی ٹرینر کی طرف سے آزاد کردہ پوکیمون تھا جس کو ایش نے پکڑ لیا۔ایش نے اسے ٹیم روکٹ اورجیم لیڈروں سے مقابلے کے لیے استعمال کیا۔خاص طور پر بائرسن سے لڑتے ہوے اس کی خوبیاں کھل کر سامنے آئیں۔اپنے پہلے ٹرینر سے مقابلے کرتے ہوے ٹیپگ پگنائیٹ بن گیا۔وہ چاریزارڈ کو اپنا استاد مانتا ہے کیوں کہ اس نے اس کی مدد کی تھی اور اس کے تجربہ کار پوکیمون ہے۔ پگنائیٹ
130px سنائیوی ایک مادہ پوکیمون ہے جسے ایش نے جنگل میں پکڑا تھا۔وہ مخالفوں کو مات دینے کےلیےکشش کا استعمال کرتی ہے۔سنائیوی ایک سنجیدہ پوکیمون ہے.ائرس کی عمولگا کے ساتھ رقابت ہے۔سنائیوی نے ایش کی کئی جیم مقابلوں میں اپنے پتے والے حملوں سے مدد کی ہے۔اور وہ کئی حملے بھی جانتی ہے۔ سنائیوی
130px سکریگی دراصل ایک انڈے سے نکلا تھا۔یہ کچھ زیادہ ہی لڑاکا پیدا ہوا کیوں کہ وہ ہر پوکیمون کو ٹکر مارنے کو دوڑتا۔اتنا غصے والا پوکیمون ہونے کہ باوچود اس کی آئرس کے ایکسیو سے دوستانہ رقابت ہے۔اس کی پتلون زرا ڈھیلی ہے جسے وہ بار بار اوبر کرتا رہتا ہے۔ سکریگی
130px پالپیٹود دراصل ٹیمپول کے گروہ کا سردار تھا جس نے ایش پر حملہ کیا۔مقابلے کے بعد ایش نے اسے پکڑ لیا۔پالپیٹود ایک طاقتور پوکیمون ہے۔ایش نے اس برگنڈی کے سٹاوئٹلینڈ اور علیسہ کے زیبسٹرائیکا سے لڑنے کے لیے استعمال کیا۔دونون مقابلوں میں پالپیٹود سرخرو رھا۔ پالپیٹود
130px یونووا ریجن میں پکڑا جانے والا پہلا پوکیمون پیڈوو تھا جو کی ٹیم راکٹ سے لڑتے ہوے ٹرینکوئل بن گیا۔سکائیلا سے لڑتے ہوے ٹرینکوئل انفیزنٹ بن گیا۔ایش نے اسے یونووا لیگ میں بھی استعمال کیا۔انفیزنٹ ایش کی یونووا ریجن کی ٹیم میں خاصا طاقتور پوکیمون ثابت ہوا۔ انفیزنٹ
130px بولڈور بطور روگنرولا ایک غار سے پکڑا گیا تھا۔اس کی حسسیات بہت طاقتور ہیں۔کلے سے لڑتے ہوے روگنرولا بولڈور بن گیا اور ایش کو کلے سے جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔بولڈور نے یونووا لیگ میں بھی حصہ لیا۔ایش نے کالوس جاتےہوے اسے پروفیسر اوک کے پاس چھوڑ دیا۔ بولڈور
130px ایش نے لیویئنی کو بطور سواڈل جنگل میں پکڑا۔برگھ سے لڑتے ہوے سواڈل سواڈلون بن گیا اور ایش کو مقابلہ جتوانے میں معاون کردارادا کیا۔جنگلی ڈارنٹ سے لڑتے ہوے سواڈلون لیویئونی بن گیا۔اس نے روکسی کے کوفنگ کو بھی ہرایا۔لیویئنی ماہر درزی اور طاقتور پوکیمون ہے۔ لیویئنی
130px ٹورٹیرا بطور ٹرٹوگ پکڑا گیا تھا۔یہ بہت جاندار پوکیمون تھا۔گروٹل میں بدلنے کے بعد اسے رفتار سے متعلق مسائل پیش آئے جو پال کے ٹورٹیرا نے حل کرنے میں مدد کی۔اپنے طاقتور حملوں کے باعث وہ ایش کی سنوھ ریجن کی ٹیم میں خاص کردار ادا کیا۔وولکنر سے مقابلہ کرتے ہوے گروٹل ٹورٹیرا بن گیا۔ ٹورٹیرا
130px پال کی طرف سے ٹھکرادیئے جانے کے بعد ایش نے چمچار کو پکڑ لیا۔ایش کی صحبت نے اس طاقتور بنا دیا۔پال سے مقابلہ کرتے ہوےچمچار مونفرنو بن گیا اور اس کی دو پوکیمون کو پچھاڑ دیا۔بیری کی ایمپولیون سے مقابلہ کرتے ہوے وہ انفرنیپ بن گیا۔سنوھ لیگ میں آخر کار اس نے پال کو شکست دے دی۔ انفرنیپ
130px سنوھ ریجن میں ایش نے سب سے پہلے سٹارلی کو پکڑا۔اپنے ھم منصبوں کو بچاتے ہوے وہ سٹاریویا بن گیا۔اپنی پرواز کی خصوصیات کے باعث اس نے ایش کی کئی مقابلوں میں مدد کی۔پال کے ہونچکرو سے لڑتے ہوے وہ سٹاریپٹر بن کیا۔سنوھ لیگ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ سٹاریپٹر
130px بنیادی طور پر ڈان نے اسے پکڑا تھا لیکن اس نے ایش سے ایپوم کے بدلے اس کو تبدیل کرلیا۔بوئزل بہت جاندار اور ہر وقت مقابلے کے لیی تیار رھنے والا پوکیمون ہے۔کافی محنت کے بعد وہ برفیلا مکا سیکھنے میں کامیاب ہو گیا۔سنوھ لیگ میں بھی اس نے ایش کی مدد کی۔ بوئزل
130px ایش گبل سے تب ملا جب ایک بڑھیا ٹاٹسو جو ڈراگن پوکیمون کو خاص حملے سکھانے میں مدد کرتی تھی،گبل کو ڈریکو میٹیور سکھا رھی تھی۔ایش نے بھی اس کی مدد کی جس پر اس نے ایش کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ایش نے اسے پکڑ لیا۔گبل جب بھی حملہ کرتا وہ ڈان کے پپلپ کو جا لگتا۔آخر کار وہ سنوھ لیگ میں حملہ سیکھنے میں کامیاب ہو گیا۔ گبل
130px جوہٹو میں ایش نے سینڈاقویل کو پکڑا۔بنیادی طور پر کافی شرمیلا پوکیمون تھا۔ایش اس کو حوصلہ دیتا رھتا تھا۔اپنے مضبوط شعلے دار حملوں کی وجہ سے اس نے ایش کی جوہٹو میں کافی مدد کی۔جب ایش نے اسے سنوھ میں بلایا تو وہ قوئلاوا بن گیا۔اس نے کونوے کو شکست دینے میں ایش کی مدد کی۔ قوئلاوا
130px بطور ٹریکو پکڑا جانے والا یہ پوکیمون کافی سنجیدہ واقع ہوا ہے۔گرووائل بننے کے بعد اس نی حادثے کی وجہ سے اپنے حملہ کرنی کی طاقت کھو دی،لیکن ایش کی کوششوں سے دوبارہ پانے میں کامیاب ھو گیا۔جیسے ہی گرووائل سیپٹائل بنا اس کی طاقت کو چار چاند لگ کے۔ایش نے اس سنوھ لیگ میں بلایا جہاں اس نے ٹوبائس کے ڈارکرائے کو ھرا دیا۔ سیپٹائل
130px ایش نے اسے بطور فینفی پکڑا تھا جو کو پکاچو کو ٹیم راکٹ سے بچاتے ہوئے ڈانفین بن گیا۔ڈانفین بننے کے باوجود اس نے اپنا خوشگوار موڈ کو برقرار رکھا۔مضبوط زمینی پوکیمون ہونے کی وجہ سے اس نے ایش کی کئی مقابلوں میں مدد کی۔سلور کانفرنس میں گیری اور کانٹو میں فرنٹیر برینس کے سامنے اس کی کارکردگی تحسین آمیز تھی۔ ڈانفین
130px اپنے ھوئن ریجن کے شروع میں ہی ایش نے ٹیلو کو پکڑ لیا تھا۔سویلو بننے کہ بعد اس کی خوبیاں نکھر کر سامنے آئیں۔اپنی فضائی خصوصیات کی بدولت اس نے ایش کا ہوئن میں بہت ساتھ دیا۔بہت س جیم مقابلوں اور ہوئن لیگ کے کئی مئچز سویلو کی وجہ سے ایش کے نام ہوے۔خاص طور پر ٹیٹ اور لیزا کے ساتھ مقابلے میں اس نے اپنی طاقت جم کر دکھائی۔ سویلو
130px کورپش بنیادی طور پر شریر پوکیمون تھا جو کہ ڈیوفورڈ جزیرے اور اس کے باشندوں کو تنگ کرتا تھا۔پکڑے جانے کے بعد وہ سدھر گیا اور ایش کی ٹیم کا طاقتور رکن بن گیا۔کورپش بہت جاندار پوکیمون دکھایا گیا ہے اور اپنے مخالفوں کو اپنے طاقتور حملوں سے شکست فاش کرتا ہے۔ کورپش
130px گلیلی بطور سنورنٹ پکڑا گیا تھا جو کہ ایش کا ہیٹ اور بیج کیس لے کر فرار ہو گیا تھا۔جب ایش ھوئن لیگ میں داخل ہوا تو سنورنٹ گلیلی بن گیا۔ایش نے اسے کئی مقابلوں میں استعمل کیا جن میں وہ سرخرو رھا۔ایش نے اسے سنوھ لیگ میں بھی بلایا لیکن استعمال نا کیا۔ گلیلی
130px ٹارکول دھاتی پوکیمون سے لڑتا ہوا پایا گیا تھا جو اسے مسلسل پریشان کر رہے تھے۔ایش کی مدد سے اس نے ان پوکیمون کو ھرا دیا۔پھر اس نے ایش کے ساتھ جانے میں رضامندی ظاھر کی۔ایش نے اسے ہوئن اور سنوھ میں استعمال کیا جہاں وہ اپنی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔ہارنے کے بعد وہ کافی اداس ہو جاتا ہے۔ ٹارکول
130px بلباسور تیسرا پوکیمون تھا جو ایش نے پکڑا۔بہت ہے بلند اردوں والا پوکیمون ہے۔ایش کی کانٹو کی ٹیم کا خاص رکن تھا۔بلباسور بھی پکاجو کی طرح ایوولو ہونے کو ناپسند کرتا ہے۔ایش کو جتوانے کے لیے وہ ہر حد تک جلا جاتا ہے اور پورا زور لگا دیتا ہے۔ بلباسور
130px ایش نے بیلیف کو بطور چکورٹا پکڑا تھا جب اس نے اسے ٹیم راکٹ سے بچایا تھا۔چکورٹا ایش سے بہت محبت کرتی ہے اور جب ایش پکاچو کو شاباشی دیتا تو وہ جلتی تھی۔بیلیف بننے کے بعد بھی اس نے اپنی یہ رویہ نا چھوڑا۔البتہ بیلیف بننے کے بعد وہ کافی طاقتور بن گئی اور ایش کی کئی طریقے سے مدد کی۔ بیلیف
130px جب کہ ایش اور مسٹی دونوں ہی ٹوٹوڈائل کو پکڑنا چاھتے تھے،دونوں نے مقابلہ کیا اور جیتنے پر ایش نے ٹوٹوڈائل کو رکھ لیا۔ٹوٹوڈائل بہت شرارتی پوکیمون ہے اور ہر وقت خوش رہنے والا پوکیمون ہے۔اکثر ایش کے سر کو دانتوں میں دبا لیتا ہے۔جوہٹو لیگ میں اس نے ہیریسن کے ہیپنو کو اپنے مضبوط پانی کے پمپ سے ھرایا۔ ٹوٹوڈائل
130px ایش کا ناکٹائول ایک چمکدار پوکیمون ہے جو ایش نے جوہٹو میں پکڑا۔اپنی نفسیاتی و فضائی خوبیوں کی بدولت اس نے ایش کا جوہٹو میں بہت ساتھ دیا۔ایش نے اسے سنوھ میں بھی بلایا جہاں اس نے کونوے کو شکست فاش دی۔ ناکٹائول
130px ہیراکراس جوہٹو میں پکڑا جانے والا ایش کا سب سے پہلا پوکیمون تھا۔سلور کانفرنس میں اس نے گیری کے میگمر سے مقابلہ کیا اور کمزور ہونے کے باوجود اسے ہرانے میں کامیاب ہو گیا۔سنوھ میں اس نے ڈارکرائے سے مقابلہ کیا جسے وہ ھار گیا۔ہیراکراس کو بلباسور کا بلب چوسنے کی عادت ہے جس سے وہ غذائیت حاصل کرتا ہے۔ ہیراکراس
130px ایش نے سنارلیکس کو تب پکڑا جب وہ چھوٹے سے جزیرے کے سارے پھلوں کو کھا رھا تھا۔ایش کی ٹیم میں آنے کے بعد اس کی طاقت سب پر آشنا ہوئی۔اس نے سلور کانفرنس میں گیری اور ہوئن ریجن میں میں فرنٹئیر برینس کر ھرانے میں ایش کی مدد کی۔ سنارلیکس
130px اپنے پہلے ہی مقابلے میں کریبی سے کنگلر بننے کے بعد،کنگلر نے ایش کی کانٹو اور جوہٹو میں مدد کی۔ایش نے اسے تب بلایا جب اس کے پاس صرف ایک ہی آبی پوکیمون رہ گیا تھا۔اس نے پولیورل کو ہرا کر ایش کے لیے اگلے رائونڈ میں جانے کی راہ ہموار کی۔ کنگلر
130px مک پاور پلانٹ میں پکڑا گیا تھا جو کہ فورا ہی پروفیسر اوک کے پاس بھجوا دیا گیا۔وھاں جاتے ہی وہ پروفیسر سے آشنا ہو گیا اور اکثر پروفیسر کے اوپر چڑھ جاتا ہے۔اس نی انڈیگو لیگ میں بیل سپرائوٹ سے مقابلہ کیا اور اسے آسانی سے ھرا دیا۔یہ اکثر پروفیسر سے بات کرتے ہوے نمودار ہوتا ہے۔ مک
130px جب ایش سفاری زون میں تھا تو اس نے تیس ٹارس پکڑے،جو کہ سارے کہ سارے پروفیسر کی لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے۔اگرچہ ایش نے ایک ٹارس کو مختلف موقعوں پر استعمال کیا ہے۔ٹارس میں ڈریک کی ویناسور سے مقابلہ کیا اور ایش کو اورنج جزیرے کی پوکیمون لیگ جیتنے میں مدد کی۔ ٹارس
130px چاریزارڈ بطور چارمینڈر پکڑا گیا تھا جسے اس کے ٹرینر نے چھوڑ دیا تھا۔جب ایش نے اس کی مدد کی تو اس نے ایش کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی۔چارمیلین اور پھر چاریزارڈ بننے کے بعد اس نے ایش کے حکم کو ماننے سے انکار کردیا جب تک کہ ایش نے اس پر اپنی وفاداری ثابت نہ کردی۔اس نے چاریسفک وادی میں کافی عرصہ تربیت حاصل کی اور ایش کی ٹیم کا سب سے مضبوط رکن ثابت ہوا۔اس نے آرٹیکونو کو ہرا کر اپنا لوہا منوایا۔ چاریزارڈ
                   وہ پوکیمون جو بلائے جا سکتے ہیں
130px جب وہ گلائگار تھا تو وہ خاصا کمزور تھا اور زیادہ حملے بھی نہ جانتا تھا۔لیکن جب گیری نے اسے ریزر فینگ دیا اور وہ گلایسکور بن گیا تو اس میں طاقت بھر گئی۔وہ اب زیادہ مقابلے کرنا چاہتا ہے اور اس کی طاقت بھی رکھتا ہے۔فضائی ماسٹر سے لڑتے ہوے اسے گیگا ایمپیکٹ یاد ہو گیا جو اس نے سنوھ لیگ میں پال کی خلاف استعمال کیا۔ گلایسکور
130px سکورٹل بنیادی طور پر سکورٹل سکاڈ کا لیڈر تھا جو کہ ورمیلین سٹی میں طوفان مچا رہے تھے۔ایش نے اسے پکڑ لیا اور تب سے وہ ایک طاقتور پوکیمون بن گیا۔اس نے کئی مقابلے جیتے اور بعد میں سکورٹل سکواڈ کی نگرانی کے لیے روانہ ہو گیا۔ سکورٹل

Around Wikia's network

Random Wiki