Wikia

پوکیمون وکی

براک

Talk0
3pages on
this wiki


براک
(تکیشی)
براک.png
General
نام: براک
جاپانی نام: تکیشی
جنس: مرد
شہر: پیوٹر سٹی
علاقہ: کانٹو
مراسم: فلنٹ،لولا،آٹھ بہن بھائی
قسم: جم لیڈر،پوکیمون بریڈر
دوست: ایش کیچم
پہلی ظاہری: پیوٹر سٹی میں ہنگامہ
صوتی اداکار: ایرک سٹوئرٹ,بل راجرز،یوجی اودہ

براک پیوٹر سٹی کا جیم لیڈر اور ایش کیچم کا سابقہ ہمسفر ہے۔وہ ایک اچھا پوکیمون بریڈر اور ڈاکٹر بھی ہے۔ وہ بنیادی طور پر پتھر کی قسم کے پوکیمون کو پسند کرتا ہے البتہ وہ ان کے علاوہ بھی پوکیمون رکھتا ہے۔اسے کھانا پکانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔

براک کے پوکیمون
130px جب وہ بونسلی تھا تو وہ کافی کمزور پوکیمون تھا اور اکثر اوقات رہ پڑتا تھا۔پتھیلا پوکیمون ہونے کی وجہ سے وہ پانی سے بہت ڈرتا تھا لیکن براک کو بچاتے ہوے اس نے پانی کو عبور کرلیا اور سوڈووڈو بن گیا۔یوں وہ براک کی ٹیم کا طاقتور رکن بن گیا۔وہ کئی طاقتور حملے جیسے کہ دوہرا وار اور ممک جانتا ہے۔ سوڈووڈو
130px کروگنک بیک وقت ایک ضدی،خاموش اور طاقتور پوکیمون ہے جو براک نے سنوھ میں پکڑا۔اس وقت اس کا کردار بہت واضح دکھایا گیا جب براک کسی خاتون پر عاشق ہوجاتا ہے۔وہ کئی زہریلے اور لڑاکا داو پیچ جانتا ہے اور اکثر خاموش رہتا ہے۔ کروگنک
130px چینسی پطور ہیپینی ایک انڈے سے نکلی تھی جو کہ براک نے کونٹیسٹ میں جیتا تھا۔بطور ہیبینی اسے بہت طاقتور اور خوش مزاج پوکیمون تھی۔بہت سے ننھے پوکیمون کی مدد کرتے ہوئے وہ چینسی بن گئی اور اپنی طاقت سے ان کی مدد کی۔ چینسی
جیم میں پوکیمون
130px مارشٹامپ بطور مڈکپ پکڑا گیا تھا جب براک نے چھوٹے مدکپ کو بچانے میں اس کی مدد کی۔ایش کے گرووائل سے تربیتی مقابلہ کرتے ہوے وہ مارشٹامپ بن گیا اور اس نے ایک نیا حملہ مڈ شاٹ یھی سیکھ لیا۔اس نے کونٹیسٹ میں بھی حصہ لیا اور آخر میں جا کر مے کی ایوی سے شکست کھائی۔ مارشٹامپ
130px براک نے فارٹریس کو بطور پاینیکو پکڑا تھا جو کہ بہت ضدی پوکیمون تھا اور بات بات پر دھماکہ کر دیتا تھا۔ٹیم راکٹ سے مقابلہ کرتے ہوے وہ فارٹریس بن گیا اور اس کی فطرت بھی تبدیل ہو گئی۔اسے کے نئے حملے یاد ہوے جو مقابلوں میں اس کہ بہت کام آئے۔ فارٹریس
130px بطور لوٹیڈ پکڑے جانے والا ٓیہ پوکیمون کافی کمزور ذہیں پایا گیا تھا۔جب وہ لومبرے بن گیا تو وہ کافی سنجیدہ ہو گیا۔آبی پتھر کو جھوتے ھی وہ لوڈیکولو بن گیا جو کافی خوش مزاج واقع ہوا تھا۔فی الحال وہ براک کے والدین کے ہمراہ ہوتا ہے۔ لوڈیکولو
130px سٹیلیکس بطور اونیکس براک کا پہلا پوکیمون تھا جو اسے اس کے والد نے دیا۔اس نے جیم مقابلے میں پکاچو سے مقابلہ کیا۔جب براک ہوئن ریجن سے واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا آنیکس سٹیلیکس بن چکا ہے۔سٹیلیکس براک کی ٹیم کا سب سے اہم پوکیمون ہے۔ سٹیلیکس
130px براک نے ایک زوبیٹ کو غار میں پکڑا تھا۔وہ ٹیم راکٹ سے مقابلہ کرتے ہوے گولبیٹ بن گیا۔اس کے کچھ عرصے بعد ہی وہ کروبیٹ بن گیا اور براک کی ٹیم کا مرکزی رکن بن گیا۔ کروبیٹ
130px جیوڈیوڈ دوسرا پوکیمون تھا جو براک نے پکڑا۔اس کا کوئی خاص کردار نھیں رھا لیکن پھر بھی اس نے براک کی کئی مقابلے لڑنے میں مدد کی۔ جیوڈیوڈ

Around Wikia's network

Random Wiki